Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / آر ٹی آئی درخواست گزار سے شہریت کا ثبوت طلب

آر ٹی آئی درخواست گزار سے شہریت کا ثبوت طلب

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ نے آر ٹی آئی درخواست گذار سے خود کو ہندوستانی شہری ثابت کرنے کی ہدایت دی۔ آر ٹی آئی درخواست گذار نے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر مقدمہ کی لاپتہ فائلس کے بارے میں ایک رکنی پینل کی رپورٹ اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی تھی۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ پہلے یہ ثبوت پیش کیجئے کہ آپ ہندوستانی شہری ہیں۔ حق اطلاعات قانون 2005ء کے تحت صرف ہندوستانی شہری ہی معلومات طلب کرسکتا ہے۔ عام طور پر ہندوستانی شہری کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اس معاملہ میں وزارت داخلہ نے واضح طور پر ثبوت طلب کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT