Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی اے ، جون سے آن لائن خدمات فراہم کرنے کوشاں

آر ٹی اے ، جون سے آن لائن خدمات فراہم کرنے کوشاں

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : شہریوں کو آر ٹی اے دفاتر میں تمام خدمات ان لائن دستیاب ہوں گی جس کا آغاز ماہ جون سے ہوگا ۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس ، پرمٹس ، پتہ کی تبدیلی اور دیگر سروسیس کو آن لائن حاصل کرنے کے لیے ان کے اپلیکیشن سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ آر ٹی اے خدمات کو آسان بنانے کی کوشش میں محکمہ کی جانب سے تمام سروسیس کو آن لائن کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق چند خدمات اب آن لائن دستیاب ہیں جیسے لرنرس لائسنس ، اور ڈرائیونگ ٹسٹس کے لیے سلاٹس بکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ اب محکمہ کی جانب سے صد فیصد آن لائن سروسیس فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ستمبر 2015 کے دوران عہدیداروں نے 24 خدمات کو آن لائن دستیاب بنایا اور اب جون سے 100 فیصد سروسیس آن لائن دستیاب ہوں گی قبل ازیں درخواست گزار سلاٹ کی بکنگ کے بعد آر ٹی اے آفس جایا کرتے تھے اور پھر درخواست فارم پر کرنے کے عمل سے گذرتے تھے ۔ عہدیدار نے کہا کہ درخواست گذار اس کی تفصیلات کو آن لائن پر کرنے پر اس کے سیل فون نمبر کو ایس ایم ایس روانہ کیا جائے گا اور ایک یونیک نمبر دیا جائے گا ۔ درخواست گذار کو آر ٹی اے آفس کاونٹر پر اسٹاف کو یونیک نمبر دکھانے پر عہدیدار تفصیلات حاصل کریں گے اور درخواست کو مزید کارروائی کے لیے روانہ کریں گے ۔ یہاں درخواست گذار کو سرٹیفیکٹس کی اصل کاپی داخل کرنا ہوگا ۔ جیسے تاریخ پیدائش ، رہائشی پتہ کا ثبوت وغیرہ اور اس کے ساتھ اصل کی ایک کاپی داخل کرنا ہوگا ۔ اگر کوئی نئے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ( آر سی ) کے لیے درخواست دے تو ، تصدیق کے بعد درخواست گذار کے فوٹو گراف اور ڈیجیٹل سیگنچر لیے جائیں گے ۔ جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر بی وینکٹیشورلو نے کہا کہ درخواست گذار کو صرف ڈیجیٹیل سیگنچر ، انگوٹھے کے نشان اور ڈیجیٹل فوٹو گراف کے لیے ہی آفس آنا ہوگا ۔ جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر نے کہا کہ آن لائن سروسیس پر عمل درآمد کرنے سے تصدیق کے لیے وقت کم درکار ہوگا کیونکہ درخواست گذار کی جانب سے پہلے ہی تفصیلات آن لائن داخل کی گئی ہوتی ہیں اس سے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT