Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی اے آن لائن سروسیس کے خلاف احتجاج کا اعلان

آر ٹی اے آن لائن سروسیس کے خلاف احتجاج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو آر ٹی اے کی آن لائن سروسیس سے مستثنیٰ رکھا جائے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خاں نے کہا کہ جب سے آن لائن سروسیس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ آر ٹی اے کے مختلف کام جیسے آٹو فٹ نیس ٹسٹ ، پرمٹ رینول ، ملکیت کی منتقلی وغیرہ کے لیے جو پہلے ایک دن میں ہوجایا کرتے تھے اب ان کاموں کے لیے دو یا دو سے زیادہ دن ہورہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سلاٹ بکنگس کی تعداد کو محدود کردیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ آر ٹی اے کے کاموں میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے اے سی کی جانب سے اس طریقہ کار کے خلاف احتجاجاً 16 اگست سے ایجی ٹیشن شروع کیا جائے گا ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT