Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ، برقی بلس اور اڈوانسڈ پراپرٹی ٹیکس کیلئے آج 500 اور 1000 روپئے قابل قبول

آر ٹی سی ، برقی بلس اور اڈوانسڈ پراپرٹی ٹیکس کیلئے آج 500 اور 1000 روپئے قابل قبول

حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کردیا ہے اور ایمرجنسی حالات میں 11 نومبر تک اسے قبول کیا جارہا ہے تاہم تلنگانہ میں بعض ایسے شعبے ہیں جہاں یہ کرنسی قابل قبول ہوگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے واضح کیا کہ 11 نومبر کو گروپ II امتحانات کے پیش نظر بسوں میں یہ کرنسی قبول کی جائے گی۔ برقی اور آبرسانی بلس کی ادائیگی کیلئے یہ کرنسی قبول کی جائے گی ۔ اسی طرح کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی نے شہریوں کو یہ پیشکش کی ہے کہ آئندہ پانچ سال تک اڈوانسڈ پراپرٹی ٹیکس ادا کیا جائے تو 11 نومبر کو نصف شب تک 500 یا 1000 روپئے کی کرنسی قابل قبول ہوگی۔ انہوں نے عوام کو می۔ سیوا یا جی ایچ ایم سی دفاتر پر اڈوانسڈ ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT