Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر سہولیات کا فقدان

آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر سہولیات کا فقدان

یلاریڈی ۔22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈل پر آر ٹی سی بس اسٹیشنوں میں عوامی سہولیات کا کثرت سے فقدان ہے جبکہ ہر ماہ آر ٹی سی کو لاکھوں روپئے کی بس اسٹانڈ احاطہ سے آمدنی ہورہی ہے ‘ پھر بھی کارپوریشن ذمہ داروں کو عوام کی سہولتوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔یلاریڈی بس اسٹانڈ پر نہ مسافرین کو بیٹھنے کیلئے بہتر سہولت ہے اور نہ ضروریات سے فارغ ہونے کیلئے بہتر انتظام ہے ۔ آر ٹی سی احاطہ میں موجود ملگیات سے محکمہ کو ہر ماہ لاکھوں روپیہ کا ذریعہ ہے اور مسافرین کیلئے قطرہ پانی کا انتظام نہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ بس اسٹانڈکا بھی یہی حال ہے ۔ انگنت مسائل سے عوام و مسافرین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہ ے۔ لاکھوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بس اسٹانڈ میں آر ٹی سی بسیں نہیں ٹھہر رہی ہیں ۔ مسافرین کیلئے پینے کے پانی کا کوئی انتظآم نہیں ‘ بس اسٹانڈ میں بورویل فلشنگ کروایا گیا تو عوام کو پانی میسر ہوسکتا ہے لیکن متعلقہ عہدیدار نظراندازی سے کام لے رہے ہیں ۔ ضرورت خانے موجود نہ ہونے پر کھلی جگہ پر ہی مسافرین ضرورت سے فارغ ہونے سے گندگی پھیل رہی ہے ۔ آر ٹی سی کی اراضی بھی قبضہ کا شکار ہونے کی شکایتوں کے باوجود ذمہ داران توجہ کرنا بھی ضروری نہیں سمھ رہے ہیں ۔ حصاربندی نہ ہونے سے ادھر اُدھر کا کچرہ آر ٹی سی احاطہ کی زینت بن رہا ہے ۔ جبکہ احاطہ میں ملگیات ہراج کرنے پر ہر ماہ آر ٹی سی کو 15 تا 20 ہزار روپئے کی آمدنی ہورہی ہے پھر بھی مسافرین کیلئے پینے کے پانی کا تک کوئی انتظام نہیں ۔ برقی کا بھی کوئی انتظام نہ ہونے سے مسافرین کو رات کے اوقات خوف لگا رہتا ہے اور اندھرے کا کچھ افراد فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر سماجی کام انجام دے رہے ہیں ۔ رات ہوتے ہی شرابیوں کا اڈہ بن چکا ہے ۔ ماضی میں کچھ نوجوان شراب خوری کر کے جھگڑا کرنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی ۔ آمدنی ہونے کے باوجود سہولتوں کا فقدان ہونے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس طرح حلقہ کے تمام منڈلوں پر آر ٹی سی بس اسٹیشنوں پر مسافرین کو ہر روز بنیادی سہولتوں کے فقان سے شدید مشکلات سے گذرنا پڑرہا ہے ۔ آر ٹی سی ذمہ داران کم از کم احاطہ میں مکمل صفائی کا بھی انتظام کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں ۔ آمدنی کیلئے آر ٹی سی ذمہ دار نئے نئے شاپس کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے سے پیچھے نہیں رہتے ‘ انہیں آمدنی کی جتنی فکر ہے اتنی فکر اگر سہولیات سے متعلق ہوتی تو مسافرین کو آج مصیبت کے بجائے راحت رہتی ۔ عوام کا مطالبہ ہیکہ آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے مسافرین کو نئی جگہ پر مشکلات نہ ہوں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT