Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / آر ٹی سی بس کنڈکٹر کی خودکشی

آر ٹی سی بس کنڈکٹر کی خودکشی

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیٹی کی شادی کیلئے رقمی رکاوٹ اور قرض کی عدم دستیابی سے دلبرداشتہ ایک بس کنڈاکٹر نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقہ ابراہیم پٹنم میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص رچاکنڈا نے خودکشی کرلی ۔ رچا کنڈا منچال ضلع رنگاریڈی علاقہ کا ساکن جو ابراہیم پٹنم کے آر ٹی سی بس ڈپو میں کنڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ اس کی لڑکی کی شادی طئے ہوچکی تھی اور شادی کے اخراجات کیلئے پریشان تھا جو قرض حاصل کرنے کے تمام کوششوں کے بعد ناکام ہوگیا ۔ جس نے ا نتہائی اقدام کرتے ہوئے آج خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

دل برداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کو طلاق دینے کے بعد غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ پروین کمار نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پروین کمار پیشہ سے مزدور تھا جس نے 15 دن قبل بیوی سے طلاق حاصل کی تھی اور طلاق لینے کے بعد سے وہ ذہنی تناؤکا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT