Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / آر ٹی سی بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

آر ٹی سی بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔ 21 مارچ (سیاست نیوز)  آر ٹی سی بس ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک اور نوجوان کی کی جان لے لی۔  پبلک گارڈن مین روڈ کے قریب پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں خانگی ملازم آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ سیف آباد پولیس کے بموجب 23 سالہ ایشور راؤ ساکن عنبر پیٹ جو خانگی ملازمین ہے، آج رات آر ٹی سی بس میں اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھاکہ پبلک گارڈن کے قریب اوور ٹیک کرنے والی دوسری آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں ایشور راؤ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ سیف آباد پولیس نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT