Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی حیات نگر ڈپو میں شجرکاری ، تمام ڈپوز میں بھی پروگرام کا عزم

آر ٹی سی حیات نگر ڈپو میں شجرکاری ، تمام ڈپوز میں بھی پروگرام کا عزم

منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی جی وی رمنا راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے زیراہتمام آج حیات نگر بس ڈپو I میں منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر جی وی رمنا راؤ نے پودوں کی شجرکاری کرتے ہوئے ہریتا ہارم پروگرام کامیاب انعقاد عمل میں لایا اور اس موقعہ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر جی وی رمنا راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے اور کارکردگی کو فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے بلکہ مالی امداد بھی فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک آر ٹی سی بس ڈپوز اور بس اسٹیشن میں جملہ 28 ہزار پودوں کی شجرکاری کی گئی اور آئندہ دنوں یعنی جاریہ ماہ کے اختتام تک ریاست کے تمام بس ڈپوز و بس اسٹیشن میں بڑے پیمانے پر پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی سی کا ہر ملازم اور ان کے تمام افراد خاندان ایک ایک پودا لگانے کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس شجرکاری پروگرام میں ایکزیکٹیو ڈائرکٹر گریٹر حیدرآباد زون مسٹر پرشوتم نائیک ۔ حیدرآباد ریجنل منیجر ڈیویژنل منیجرس ڈپٹی چیف میکانیکل انجنیئرس اور ڈپو منیجر حیات نگر I کے علاوہ ملازمین آر ٹی سی نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT