Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی عملہ کو ہائی میلیج پر ایوارڈس

آر ٹی سی عملہ کو ہائی میلیج پر ایوارڈس

بہتر کارکردگی پر عملہ کو مبارکباد ، صدر نشین کارپوریشن ستیہ نارائنا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : محکمہ آر ٹی سی تلنگانہ نے اشوک لی لینڈ کے تعاون و اشتراک سے آج آر ٹی سی کلا بھون آڈیٹوریم میں ٹی ایس آر ٹی سی ریجن وائس اشوک لی لینڈ ہائی میلیج ایوارڈس 2017 تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر 11 علاقائی ڈپو سے وابستہ سوپروائزرس ، میکانیکس اور ہلپرس مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ 10 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ بناء سیلنڈر تبدیل طئے کیے ۔ بس کی دیکھ بھال و بہتر کارکردگی ریجن وائس اشوک لی لینڈ نے ہائی میلیج ایوارڈس آج آر ٹی سی صدر نشین تلنگانہ شری ایس ستیہ نارائنا ، مسٹر بی وی رمنا راؤ منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی کے ہاتھوں حیدرآباد ، سکندرآباد ، کریم نگر ، عادل آباد ، کھمم ، نظام آباد ، ورنگل ، رنگاریڈی ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، میدک کے میکانک ، سوپروائزرس ، ہلپرس مرد و خواتین میں تقسیم کئے گئے ۔ صدر نشین آر ٹی سی تلنگانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی بس کو اس کی اپنی تیز رفتاری ، دیکھ بھال اور اسے ہر نہج پر چیک کرتے ہوئے سڑکوں پر لاکر آرام مسافروں کو دینا صرف میکانک ، سپروائزر اور ہلپرس کے ذریعہ ہی پورا ہوسکتا ہے ۔ اگر جدید ٹکنالوجی کا علم حاصل ہو تو ہی موجودہ تیز رفتار زمانہ میں آر ٹی سی کو بھی اسی سمت گامزن رکھا جاسکتا ہے ۔ اس عملہ نے پورا کیا ہے وہ قابل مبارکباد ہیں ۔ چیف منسٹر کی بھی دلچسپی یہ ہے کہ آر ٹی سی اور محکمہ سیر و سیاحت کو ترقی دی جائے وہ اپنے منصوبے میں پورے اتر رہے ہیں اور اسے نئی ٹکنالوجی سے مربوط کیا ہے ۔ انہوں نے عرصہ دراز سے اس ملک و ریاست میں اشوک لی لینڈ نے جو خدمات دے رہی ہے کہا کہ ناقابل فراموش ہے ۔ اس لیے بس میں الکٹرانک نظام کو موثر بناتے ہوئے ایر کنڈیشنڈ اور دوسری سہولت کو پیدا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر گھر میں کار ہے جس سے لوگ سفر کرتے ہیں اس کے باوجود ان کا آر ٹی سی کی طرف سفر کرنے کا ارادہ اچھی سہولت کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اس میں مزید بڑھاوا دیا جائے گا ۔ انہوں نے میکانک پر زور دیا کہ وہ اس پیشہ سے مزید فرض شناسی پیدا کریں ۔ منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر جی ورمنا راؤ نے کہا کہ کسی بھی گاڑی کا انجن بڑی اہمیت کا حامل ہوا کرتا ہے اور میلیج جتنا اچھا ہو گاڑی میں تیزی پیدا ہوتی ہے اس پر ان سپروائزرس نے نظر رکھی وہ مبارکباد کے قابل ہیں ۔ اس موقعہ پر اشوک لی لینڈ کے عہدیدار اشوک گپتا مسٹر دیواکر ریڈی ، رویندر گپتا نے اشوک لی لینڈ کے ذریعہ آر ٹی سی محکمہ کے لیے جو سہولت ریاست بھر میں پہنچائی جارہی ہے روشنی ڈالی اور کہا کہ مزید اس میں تقویت دی جائے گی ۔ اس موقع پر اشوک لی لینڈ کے عہدیداروں نے ’ آپ کی جیت ہماری جیت ‘ کے نعرے بھی لگائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT