Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کا بھینسہ ڈپو کے روبرو دھرنا

آر ٹی سی ملازمین کا بھینسہ ڈپو کے روبرو دھرنا

بھینسہ ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر تلنگانہ آر ٹیس ی ایمپلائز یونین کے کارکنوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے زیرالتواء مسائل کی یکسوئی کیلئے آر ٹی سی ڈپو بھینسہ کے سامنے دھرنا منظم کیا ۔اس موقع پر جی گنگیا ڈپو سکریٹری اور محمد عبدالہادی ایمپلائز یونین صدر آر ٹی سی ملازمین نے اپنے خدمات کو 28 دن منسوخ کرتے ہوئے تلنگانہ تحریک میں شدت پیدا کی تھی لیکن ان 28 دنوں کی تنخواہ آج تک تلنگانہ حکومت نے ادا نہیں کی جبکہ دیگر سرکاری ملازمین کو تلنگانہ تحریک میں خدمات کو منسوخ کرتے ہوئہے حصہ لینے پر انہیں تنخواہیں ادا کی جاچکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2012, 13, 14 کی رخصتی تنخواہیں بھی آج تک ادا نہیں کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کئی آر ٹی سی ڈپو مینجر ڈرائیور اور کنڈاکٹر کو کیلو میٹر اور وصولی کیلئے ہراساں کرتے ہوئے پریشان کررہے ہیں جس کی وجہ سے کنڈاکٹر اور ڈرائیورس کو مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ وزیراعلی کو ان مسائل کی جانب متوجہ ہو کر یکسوئی کیلئے جلد از جلد اقدامات اپنانے کی گذارش کی ۔ اس موقع پر اے لنگیا ، ریجنل ڈپو سکریٹری ، پی این سوامی ، محمد عزیم کے علاوہ دیگر آر ٹی سی ملازمین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT