Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی ملازمین کے ڈی اے میں 3.4 فیصد اضافہ ، جی او کا اجراء

آر ٹی سی ملازمین کے ڈی اے میں 3.4 فیصد اضافہ ، جی او کا اجراء

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی انتظامیہ نے آج اس کے ملازمین کے ڈی اے میں 3.4 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں ایک جی او کی اجرائی عمل میں لائی ۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے گذشتہ سال ڈی اے میں 21.5 فیصد سے 24.9 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم فنڈس کی کمی کے سبب اس پر عمل آوری نہ ہوسکی ۔ دریں اثناء ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینس نے انتظامیہ سے بقایا جات کی ادائیگی کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT