Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی سی موظف ملازمین کیلئے خوشخبری بیویوں کو بھی مفت سفر کی فراہمی

آر ٹی سی موظف ملازمین کیلئے خوشخبری بیویوں کو بھی مفت سفر کی فراہمی

میدک۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ آر ٹی سی کے موظف ملازمین کی شریک حیات کو محکمہ آر ٹی سی کی بس سرویس میں مفت سفر کرنے سے متعلق حکومت تلنگانہ نے اتفاق کرلیا ہے، جس کے لئے دو دن میں احکامات کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ نائب صدر تلنگانہ آر ٹی سی موظف ملازمین جناب نواب علی خاں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد حکومت موظف ملازمین کو مفت سفر سے متعلق احکامات جاری کئے تھے، لیکن ملازمین کی اسوسی ایشن نے جناب محمد رحمن صوفی صدر موظف ملازمین آر ٹی سی اور مسٹر کوشیا سیکریٹری کی جانب سے کامیاب نمائندگی پر حکومت تلنگانہ نے موظف ملازمین کے ساتھ اس کی شریک حیات کو بھی مفت سفر کرنے سے متعلق اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران ڈپو میدک کے صدر ریٹائرڈ ملازمین جناب محمد ظہیرالدین نے بھی اس امر سے متعلق سیاست نیوز کو بتایا کہ ان قائدین نے موظف ملازمین کی شریک حیات کو بھی مفت سفر کی سہولت دیئے جانے پر ریاستی وزیراعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ جناب مہیندر ریڈی، صدرنشین محکمہ ٹرانسپورٹ، مسٹر سوماست نارائن کے علاوہ اسوسی ایشن کے صدر جناب محمد رحمن صوفی، سیکریٹری کوشیا سے شکریہ کا اظہار کیا۔ ان قائدین نے مفت سفر کی سہولت میں آر ٹی سی سرویس اور ایکسپریس سرویس کے ساتھ ڈیلکس سرویس میں بھی مفت سفر کی سہولت کی فراہمی پر غور کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ ہر ڈپو سے ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کو زیادہ تعداد میں ڈیلکس سرویس بھی چلائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT