Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی میں 3,500 ڈرائیورس کی خدمات باقاعدہ

آر ٹی سی میں 3,500 ڈرائیورس کی خدمات باقاعدہ

حکومت کے ترقیاتی کاموں پر کانگریس کی تنقید مسترد:ستیہ نارائنا
حیدرآباد ۔23 فروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں 3,500کنٹراکٹ ڈرائیورس کی خدمات کو باقاعدہ بنایا گیا۔ صدرنشین کارپوریشن ایس ستیہ نارائنا نے میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین اقتدار کے بھوکے ہیں اور وہ آئے دن نت نئے ڈرامے کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس دور حکومت میں جن پراجیکٹس کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں پورا کیا۔ انہوں نے حکومت کے ان اقدامات پر کانگریس قائدین کی تنقید کو نامناسب قرار دیا اور ان کے طرز عمل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے ترقیاتی کام کانگریس قائدین کو بالکل دکھائی نہیں دیتے۔ اس لئے ٹی آر ایس بھی ان کی تنقیدوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT