Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کلا بھون میں کل یوتھ کنونشن مرکزی وزراء کی شرکت ، نوجوانوں کو حصول معلومات کا موقع

آر ٹی سی کلا بھون میں کل یوتھ کنونشن مرکزی وزراء کی شرکت ، نوجوانوں کو حصول معلومات کا موقع

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : نہرو یووا کیندرا سنگھٹن ( این وائی کے ایس ) کے زیر اہتمام 11 ستمبر کو آر ٹی سی کلا بھون باغ لنگم پلی میں ایک روزہ یوتھ کنونشن بعنوان یونیورسل برادوہڈ ڈے ‘ منعقد ہوگا ۔ یہ بات رشی پال سنگھ زونل ڈائرکٹر این وائی کے ایس نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کا افتتاح مرکزی وزیر یوتھ افیر اینڈ اسپورٹس سربانندا سونوال صبح 10 بجے دن کریں گے ۔ جس میں نیشنل سرویس اسکیم ( این ایس ایس ) ، این وائی کے ایس اور ایس اے آئی اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا سے تقریبا 2 ہزار یوتھ شرکت کریں گے ۔ کنونشن صبح 9 تا 4 بجے دن تک جاری رہے گا ۔ اس کنونشن میں مرکزی وزیر لیبر و محنت بنڈارو دتاتریہ ، وزیر یوتھ سرویس تلنگانہ پدما راؤ ، رکن اسمبلی مشیر آباد کے لکشمن ، این وائی کے ایس ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل دلاور سنگھ ، این ایس ایس ڈائرکٹر ڈاکٹر بی کے توتیجہ ، تلنگانہ گورنمنٹ اڈوائزر بی وی پاپا راؤ ، ایس اے آئی ریجنل ڈائرکٹر ایم شیام سندر شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ صدارت وائس چیرمین این وائی کے ایس پی شیکھر راؤ کریں گے ۔ سوامی سری کانتھا نندا راما کرشنا مٹھ حیدرآباد سوامی ویویکانندا کا پیغام بیان کریں گے ۔ دوپہر کے اجلاس میں موظف آئی پی ایس شلیجہ کانٹ مصرا سماجی ذمہ داریوں میں نوجوانوں کا رول پر خطاب کریں گے ۔ جب کہ ملیش انا مانیا کارپوریٹ ٹرینر و ماہر نفسیات فزیکل فٹنس ، یوگا اور صحت اور ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینٹر این وائی کے آر وینکٹیشم حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کا پاور پوائنٹ کے ذریعہ تفصیلات پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT