Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی کی تقسیم پر تلنگانہ کے موقف کا تعین ، آج وجئے واڑہ میں اجلاس

آر ٹی سی کی تقسیم پر تلنگانہ کے موقف کا تعین ، آج وجئے واڑہ میں اجلاس

حیدرآباد۔14 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے پڑوسی ریاستوں کے ساتھ بہتر اور خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے ساتھ جو بھی تنازعات ہیں، انہیں مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مابین آر ٹی سی کی اثاثہ جات کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو وجئے واڑہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ کا موقف طئے کرنے کے مقصد سے چیف منسٹر کے سی آر نے آج آر ٹی سی کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی، ایم ڈی سی صدرنشین ایس سبھاش ریڈی، گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی، پرنسپل سیکریٹریز ایس نرسنگ راؤ، رام کرشنا راؤ، سنیل شرما، آر ٹی سی کے ایم ڈی رمنا راؤ اور دیگر موجود تھے۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی تقسیم کے موقع پر نئی تشکیل شدہ ریاستوں کے لئے جن قواعد پر عمل آوری کی گئی تھی، آندھرا پردیش کے معاملے میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ اس کے باوجود اگر کچھ مسائل درپیش ہوں تو دونوں ریاستیں باہمی مذاکرات کے ذریعہ اسے حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو ایسی صورت میں مرکز مداخلت کرے گا۔ اس کے باوجود عدم یکسوئی پر سپریم کورٹ نے جو رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں، اس پر عمل کیا جائے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جب ریاست تقسیم ہوچکی ہے تو پھر اے پی ایس آر ٹی سی کی بھی تقسیم یقینا ہوگی۔ انہوں نے کل منعقد ہورہے اجلاس میں اسی موقف کو واضح طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT