Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی یونینوں کی آج ہڑتال

آر ٹی سی یونینوں کی آج ہڑتال

حیدرآباد۔/22جون، ( این ایس ایس ) تلنگانہ آر ٹی سی ورکرس یونینس جے اے سی نے واضح کیا ہے کہ وہ 23جون کو طئے شدہ پروگرام کے تحت ایک روزہ ہڑتال کریں گے۔ ورکرس کی 7یونینوں بشمول ای یو اور این ایم یو دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ہڑتال میں حصہ لے رہی ہیں۔
تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی کی تائید
حیدرآباد۔/22جون، ( این ایس ایس ) جے اے سی صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام نے واضح کیا ہے کہ آر ٹی سی یونینوں کی جاری جدوجہد کو تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی کی تائید حاصل رہے گی۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے آر ٹی سی کو بچانے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کودنڈا رام نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں آر ٹی سی کا رول ناقابل فراموش رہا۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ آر ٹی سی بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائے۔ آر ٹی سی کو بھی قانون کے مطابق تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آر ٹی سی ورکرس کو مشورہ دیا کہ وہ خانگی آپریٹرس پر راست کنٹرول کیلئے حکومت سے ایکشن پلان کا تقاضہ کریں۔
حکومت کو آر ٹی سی میں ٹیکس سسٹم سہل بنانا ہوگا اور انہوں نے آر ٹی سی انتظامیہ کو مسائل کی یکسوئی کیلئے آر ٹی سی ورکرس یونین کے ساتھ بات چیت کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT