Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / آر پی ایف رکروٹمنٹ سے متعلق اشتہار غلط : ریلوے

آر پی ایف رکروٹمنٹ سے متعلق اشتہار غلط : ریلوے

نئی دہلی ، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے نے آج بیان کیا کہ بعض ویب سائٹس نے ریلوے پروٹکشن فورس میں بھرتی مہم کے تعلق سے جھوٹا اشتہار دیا ہے اور کہا کہ وزارت یا آر پی ایف کی جانب سے اس طرح کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ریلوے نے ایک بیان میں کہا کہ بعض ویب سائٹس آر پی ایف میں تقریباً 18,000 کانسٹبلس کے رکروٹمنٹ کے تعلق سے غلط اطلاع پھیلا رہے ہیں۔ یہ واضح کیا جارہا ہے کہ ایسا کوئی اعلامیہ آر پی ایف یا وزارت ریلوے نے اپنے سرکاری ویب سائٹس یا کوئی پرنٹ یا الکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT