Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ڈی او عبدالحمید کا راجولی کا دورہ

آر ڈی او عبدالحمید کا راجولی کا دورہ

گدوال ۔ 14 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گدوال ڈیویژن راجولی منڈل کا دورہ کل گدوال آر ڈی او جناب عبدالحمید نے دورہ کیا ۔ 2009 ء میں طوفان سے متاثرین کیلئے تعمیر کئے جارہے نئی کالونی میں پینے کے پانی کی اسکیم کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ ایک کروڑ 44 لاکھ سے پینے کے پانی کی پائپ لائین کا کام چل رہا ہے ۔ کنٹراکٹر کوالٹی پائپ نہیں ڈال رہے ہیں کہہ کر گاؤں والوں نے آر ڈی او سے شکایت کی چھ سال سے کام چل رہا ہے مگر مکمل نہیں ہونے کی وجہ گاؤں والے پینے کے پانی کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تعمیری کام چل رہا ہے مگر سرکاری عہدیداروں کو کوئی ٹھیک نگرانی نہیں ہورہی ہے ۔ گاؤں والوں نے شکایت آر ڈی او سے کی ۔ آر ڈی او کے ساتھ تحصیلدار شانتا کماری اور آر ڈبلیو ایس کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT