Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آزادی ٔ اظہار خیال پر بحث کو یقینی بنانے میں فوج کا اہم رول

آزادی ٔ اظہار خیال پر بحث کو یقینی بنانے میں فوج کا اہم رول

مسلح افواج نے ہندوستان کو اس مسئلہ پر بحث کے موقف میں رکھا ہے : دھونی
نئی دہلی۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اظہار خیال کی آزادی کے مسئلہ پر ملک میں جاری مباحث و ہنگامہ آرائی کے درمیان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے مسلح افواج کے احترام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وردی پوش فورسیس کی بدولت ہی ہم آج اس مسئلہ پر بحث کرنے کے موقف میں ہیں۔ دھونی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’جہاں ہم اظہار خیال کی آزادی پر بحث کررہے ہیں، ہمارے فورسیس ہی اس بات کو یقینی بنائے ہیں کہ ہم اس مسئلہ پر بحث کرنے کے موقف پر بدستور قائم رہیں‘‘۔ دھونی نے مزید لکھا کہ ’’اسپیشل فورسیس اور کمانڈو یونٹس بھی میری اور آپ کی طرح عام لوگ ہیں جنہیں اپنی نفس اور خودی سے بڑھ کر اپنی قومی مفاد کو ترجیح دینے کیلئے تربیت فراہم کی جاتی ہے‘‘۔ ہندوستانی مسلح فوج میں دھونی کو لیفٹننٹ کرنل کا اعزازی درجہ حاصل ہے۔ پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم افضل گرو کو پھانسی پر لٹکائے جانے کے خلاف جے این یو میں منعقدہ تقریب کے دوران مبینہ طور پر مخالف قوم نعرے لگانے کے واقعہ کے بعد ملک میں اظہار خیال کی آمادی کے موضوع پر بحث کا سلسلہ جاری ہے جس کے تناظر میں دھونی نے یہ تبصرے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT