Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / آزاد امیدوار بن جاؤں تو بھی جیتوں گا : شتروگھن

آزاد امیدوار بن جاؤں تو بھی جیتوں گا : شتروگھن

کولکاتا ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن رپارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج ادعا کیا کہ وہ اگر آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی انتخابات لڑیں تو جیت سکتے ہیں اور اعتراف کیا کہ انھیں طویل عرصے سے دیگر پارٹیوں کی طرف سے ’’اشارے‘‘ ملتے رہے ہیں۔ لوک سبھا حلقہ پٹنہ صاحب کے نمائندہ نے جنھیں حالیہ بہار اسمبلی چناؤ میں بی جے پی نے حاشیہ پر رکھا تھا، یہ بھی کہا کہ جب کبھی وزیراعظم یا پارٹی نے کوئی اچھا یا خراب کام کیا تو انھوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور وہ کبھی ’’آزردہ یا مایوس‘‘ نہیں رہے ۔ شترو نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا: ’’چونکہ میں سیاست کا اچھا آدمی ہوں، اس لئے مجھے برسوں سے دیگر پارٹیوں کی طرف سے (خیرمقدمی) اشارے ملتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے میں کہتا آیا ہوں کہ مجھے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ۔ میں ریکارڈ فرق سے جیتتا رہا ہوں۔ اگر میں آزاد امیدوار بن جاؤں تو بھی کوئی مسئلہ نہ ہوگا کیونکہ بہت سارے لوگ میری تائید کریں گے۔ شترو نے 2014ء کا الیکشن زائد از 2.64 لاکھ ووٹ کے فرق سے جیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT