Tuesday , September 26 2017
Home / خواتین کا صفحہ / آزمودہ حفاظتی نسخے

آزمودہ حفاظتی نسخے

کھٹمل دور بھگائیں: پلنگ کے پایوں پر اجوائن کی چار پوٹلیاں باندھ دیں ۔ کھٹمل رفتہ رفتہ ختم ہوجائیں گے علاوہ ازیں اجوائن کو ایسی جگہ پر چھڑک دیا جائے جہاں کھٹمل کی موجودگی کا شبہ ہو ۔ اس طرح آپ کو کھٹمل سے نجات مل جائے گی ۔
٭ گرم پانی میں پھٹکڑی گھول کر چار پائی کی پٹیوں اور پالیوں کے جوڑوں میں ڈالنے سے بھی کٹھمل ختم ہوجاتے ہیں ۔
چوہوں سے چھٹکارا: جس جگہ چوہے موجود ہوں وہاں تھوڑا سا پیپر منٹ باریک کرکے چھڑک دیں ۔ اس طرح چوہے اس مقام سے بھاگ جاتے ہیں۔
چیونٹیوں سے نجات : گھر کی دیواروں اور چھتوں پر سفیدی پھروادیں ۔ سفیدی میں نمک ، گوند اور تیل ملاکر اچھی طرح دو مرتبہ سفیدی کروالیں ۔ اس سے چیونٹیاں اور دوسرے کیڑے مکوڑے بھی ختم ہوجاتے ہیں ۔
٭ چیونٹیوں کے بلوں میں مٹی کا تیل ڈال دینے سے بھی ان کا صفایا ہوجاتا ہے ۔
٭ جہاں پر بہت ساری چیونٹیاں ہوں تو وہاں پر تھوڑا سا سوکھا آٹا ڈال دیں ۔ اس سے بھی چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT