Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / آسام میں احتجاج کے بعد عام زندگی مفلوج

آسام میں احتجاج کے بعد عام زندگی مفلوج

موریگاؤں( آسام )۔/19جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے مرکزی علاقوں میں آج عام زندگی اس وقت مفلوج ہوکر رہ گئی جب مختلف تنظیموں کی جانب سے 12گھنٹے طویل احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کا مطالبہ کیا تھا کہ اے آئی آئی ایمس میں پیش آئے واقعات کی عدالتی تحقیقات کی جائیں اور تین دن قبل پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک شخص کی موت کی تحقیقات کروائی جائیں۔ آل تیوا اسٹوڈنٹس یونین اور دیگر تین تنظیموں کی جانب سے صبح 5بجے سے بند کی اپیل کے بعد موریگاؤں ضلع اور ناگاؤں اور مشرقی کمروپ کے علاقوں میں دکانات اور تجارتی ادارے، تعلیمی ادارے، بینکس اور خانگی دفاتر مکمل طور پر بند دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT