Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / آسام میں الفا کے پانچ دھماکے ۔ کوئی زخمی نہیں ہوا

آسام میں الفا کے پانچ دھماکے ۔ کوئی زخمی نہیں ہوا

گوہاٹی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشتبہ الفا عسکریت پسندوں نے آج بالی آسام کے تنسوکیہ اور سیوساگر اضلاع میں پانچ دھماکے کئے تاہم ان مقامات سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ آسام کے ڈی جی پی مکیش سہائے نے یہ بات بتائی ۔ چار دھماکے تنسوکیہ ضلع میں ہی ہوئے جہاںجمعہ کو ممنوعہ تنظیم نے دو ہندی بولنے والے مزدوروں کو ہلاک اور سات دوسروں کو زخمی کردیا تھا ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ عصری مادوں کے دھماکے ویران مقامات پر ہوئے اور یہ در اصل عسکریت پسندوں کی یوم آزادی کے موقع پر اپنے وجود کا احساس دلانے کی کوشش ہوسکتی ہے ۔ چیف منسٹر سربانندا سونوال نے کہا کہ ریاست کے عوام نے عسکری خطرہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فوری یوم آزادی تقاریب منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیوریٹی فورسیس دہشت گرد حملوں کے خطرہ کے پیش نظر چوکس ہیں ۔ عوام ہمارے ساتھ ہیں اور وہ عسکریت پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT