Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / آسام میں اوسط شدت کا زلزلہ

آسام میں اوسط شدت کا زلزلہ

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں آج رات اوسط شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 3 درج ہوئی۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کے بموجب یہ زلزلہ 8:44 بجے 10 کیلومیٹر کی گہرائی میں پیش آیا جبکہ اس کا مبداء سونتپور میں ریکارڈ ہوا۔ جانی اور مالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT