Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / آسام میں بی جے پی کی کامیابی تاریخی : مودی

آسام میں بی جے پی کی کامیابی تاریخی : مودی

عوام نے خوابوں کو پورا کرنے کا وعدہ ۔ممتا بنرجی ، جیہ للیتا کو مبارکباد
نئی دہلی۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آسام میں بی جے پی کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ آسام کے عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے اور ان کی پارٹی عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔ ریاست کے عوام کے آرزوؤں کو ملحوظ رکھ کر ہی ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ ترقی کو ایک نئی بلندی پر پہونچایا جائے گا۔ انہوں نے مغربی بنگال اور ٹاملناڈو میں بی جے پی ورکرس کی کوششوں کی بھی ستائش کی اور کہا کہ ان ورکرس نے پورے جذبہ کے ساتھ کام کیا تھا۔ ہندوستان بھر میں عوام نے اب ایقان و اعتقاد بی جے پی پر مرکوز کردیا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر طرف بی جے پی کی دھوم ہے اور ہمہ جہتی ترقی کے میدان میں وہ آگے ہیں۔ آسام میں بی جے پی کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ آسام کے عوام اور بی جے پی ورکرس کو دلی مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ کامیابی ہر لحاظ سے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی ریاستی چیف منسٹر امیدوار سریانند سونول کو مبارکباد دی۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے پارٹی نے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹاملناڈو اور مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور انا ڈی ایم کی کامیابی پر ممتا بنرجی اور جیہ للیتا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میں کیرالا، مغربی بنگال، ٹاملناڈو اور پوڈوچیری کے عوام سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ انہوں نے ہمیشہ سخت محنت کی اور کامیابی کے سفر کے حق میں ووٹ دیا کہ کیرالا میں بی جے پی کے کو بتدریج مضبوط بنانے والوں کو بھی انہوں نے مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT