Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / آسام میں جون تک تمام دیہاتوں میں بجلی: سونووال

آسام میں جون تک تمام دیہاتوں میں بجلی: سونووال

گوہاٹی۔ 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے وزیر اعلی سربنندا سونووال نے کہا کہ ریاست کے تمام دیہات کو اس سال جون تک بجلی فراہم کردی جائے گی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق سونووال نے بجلی محکمہ کے حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس میں 30جون تک ریاست کے تمام دیہات کو بجلی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن دیہات میں بجلی نہیں وہاں دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی اسکیم کے تحت وقت کی حد کے اندر بجلی کا کام مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ملاقات کے دوران حکام کو اگلے پانچ سال کا روڈ میاپ تیار کرنے اور پوری ریاست میں پری پیڈ میٹر لگانے کے لئے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT