Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آسام میں دراندازی کو روکنا بی جے پی کا اصل مقصد

آسام میں دراندازی کو روکنا بی جے پی کا اصل مقصد

اسمبلی انتخابات کیلئے زعفرانی پارٹی کا اولین اور سب سے بڑا ایجنڈہ
گوہاٹی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں بڑھتی ہوئی غیرقانونی دراندازی کے مسئلہ کو اصل انتخابی موضوع بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بی جے پی نے آج وعدہ کیا کہ اگر اس کو اقتدار حاصل ہوا تو وہ ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد کی ناکہ بندی کو یقینی بنائے گی۔ آسام اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نظریاتی دستاویز کو جاری کرتے ہوئے پارٹی نے یہاں کے چیف منسٹر ترون گوگوئی پر الزام عائد کیا کہ وہ دراندازی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور ریاست کے جغرافیائی حدود کو تباہ کررہے ہیں۔ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے بی جے پی کے اس نظریاتی دستاویز کی رسم اجرائی کے بعد کہا کہ کانگریس ریاست کے جغرافیائی حدود کو تباہ کرتے ہوئے اس کی شکل بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ دراندازوں کی حوصلہ افزائی حد سے زیادہ ہورہی ہے۔ ترون گوگوئی پر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت چیف منسٹر انہوں نے ریاست کو تباہ کردیا ہے۔ آسام میں 4 اپریل کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اس کیلئے بی جے پی ویژن ڈاکومنٹ برائے آسام کو آج جاری کیا گیا اس میں وعدہ کیا گیا ہیکہ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ریاست کی ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد کو مکمل بند کردیا جائے گا۔ اس کیلئے ایک مضبوط قانون بھی بنایا جائے گا۔ صنعتکاروں ، تاجرین، اسمال و میڈیم تاجرین سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا جو دراندازی کے ذریعہ آسام میں داخل ہونے والے افراد کو روزگار دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT