Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / آسام میں سیکولر اتحاد کی تشکیل

آسام میں سیکولر اتحاد کی تشکیل

حکمران کانگریس کو بھی شامل ہونے کی دعوت
گوہاٹی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ، راشٹریہ جنتا دل اور جنتا دل سیکولر نے آسام میں سیکولر جماعتوں کے ایک عظیم اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا ہے اور مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے صفایا کیلئے کانگریس کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ یو ڈی ایف کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ آسام میں بھی تمام سیکولر جماعتوں کا عظیم اتحاد تشکیل دیاجائے جس طرح حال ہی میں بی جے پی اور اس کی فرقہ پرست سیاست کو شکست دینے کیلئے بہار میں عظیم اتحاد قائم کیا گیا۔ اس خصوص میںچیف منسٹر بہار نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے تبادلہ خیال کرلیا گیا اور اب کانگریس کو مدعو کیا جاتا ہے بی جے پی کے خلاف  مقابلہ کیلئے ہماری کوششوں میں شامل ہوجائے جبکہ یہ فرقہ پرست پارٹی آسام میں اپنے قدم جمانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسام گن پریشد اور کانگریس کو سیکولر اتحاد میں شمولیت کیلئے آمادہ کیا گیا لیکن اے جی پی نے بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کرلی ہے جبکہ کانگریس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ممکن ہے کہ پارٹی کیلئے کچھ مجبوریاں ہوں گی۔ جنتا دل متحدہ کے جنرل سکریٹری اور شمال مشرقی ریاستوں کے انچارج ارون کمار سریواستو نے بتایا کہ آسام کے عوام بی جے پی کی انتہا پسندسیاست اور جھوٹے وعدوں سے تذبذب کاشکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT