Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / آسام میں مسلم گلوکارہ کے خلاف فتویٰ

آسام میں مسلم گلوکارہ کے خلاف فتویٰ

گوہاٹی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں علماء نے مسلم سنگر کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے لیکن اس ابھرتی ہوئی گلوکارہ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ فتویٰ میں میوزیکل ریالیٹی ٹی وی شو انڈین آئیڈل کی جونیر فائنلسٹ ناہید آفرین سے کہا گیا ہیکہ وہ 25 مارچ کو منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ نہ لیں کیونکہ یہ شریعت کے خلاف ہے۔ آسامی زبان میں تحریر کردہ اس فتویٰ پر تقریباً 46 علماء، تنظیموں اور انفرادی شخصیتوں کے نام درج ہیں۔ اس فتویٰ میں تفریح کے نام پر ہورہے اخلاق سوز پروگرامس کو آنے والی نسلوں کیلئے تباہ کن قرار دیا گیا۔ چیف منسٹر آسام سربانند سونووال نے فتویٰ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس سنگر کو تحفظ فراہم کرے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT