Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آسام میں پولنگ کے کچھ دیر بعد دھماکہ : 2 افراد ہلاک 21 زخمی

آسام میں پولنگ کے کچھ دیر بعد دھماکہ : 2 افراد ہلاک 21 زخمی

گوہاٹی / گول پارا 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں پہلے مرحلہ میں پرامن انتخابات کے چند ہی گھنٹوں کے بعد زیریں آسام میں گول پارا کے مقام پر ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہاں دوسرے مرحلہ میں 11 اپریل کو رائے دہی ہونے والی ہے ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ الفا عسکریت پسندوں نے یہ دھماکہ کیا ہے ۔ اس دھماکہ میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ بم ایک بیاگ میں فٹ پاتھ پر رکھا گیا تھا جو بی جے پی کے انتخابی دفتر سے قریب تھا ۔ یہ دھماکہ شام 7.30 بجے ہوا جس میں دو عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT