Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / آسام میں 24 مئی کو حلف برداری

آسام میں 24 مئی کو حلف برداری

گوہاٹی ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : آسام میں بی جے پی کی نئی حکومت 24 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں حلف لے گی ۔ وزارت اعلیٰ کے لیے بی جے پی امیدوار سربانندا سونوال نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ تقریب حلف برداری گوہاٹی کے کھانا یارا میدان میں منعقد ہوگی ۔ آسام میں 126 رکنی اسمبلی کے لیے بی جے پی نے 60 اس کی حلیف آسام گن پریشد نے 14 اور بوڈو پیپلز فرنٹ نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT