Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / آسام میں 9 کانگریس ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل

آسام میں 9 کانگریس ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل

گوہاٹی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 9 کانگریس ایم ایل ایز آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ دو دن قبل کبھی کانگریس کے مرد آہن سمجھے جانے والے اور ناراض قائد ہیمنتا بسوا شرما بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ ان ارکان اسمبلی کی شمولیت کے موقع پر ریاستی ہیڈآفس میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
قدیم پاسپورٹ کی
تجدید کیلئے آخری مہلت
چینائی۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہاتھ سے تحریر کردہ پاسپورٹ واپس کردینے کی آخری تاری24نومبر ہے جس کے پیش نظر ریجنل پاسپورٹ آفس نے سال 2001 سے قبل حاصل کردہ پاسپورٹ واپس کرکے مشین سے تیار کردہ جدید پاسپورٹ حاصل کرلینے کی ہدایت دی ہے تاکہ بیرونی دوروں کے موقع پر ویزا کا مسئلہ پیدا نہ ہوسکے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے بالامرگن نے بتایا کہ انٹر نیشنل سیول ایویشن آرگنائزیشن نے 24نومبر تک قدیم پاسپورٹ کو جدید پاسپورٹ میں تبدیل کروانے کیلئے آخری تاریخ مقرر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT