Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / آسام و بہار میں سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین

آسام و بہار میں سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام اور بہار میں سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین بنی ہوئی ہے جبکہ آج مزید 15 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ علاوہ ازیں اترکھنڈ اور مہاراشٹرا میں کل سے بارش سے متعلق حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد کے بہہ جانے کا اندیشہ ہے ۔ آسام میںڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ تین افراد آج ہلاک ہوئے ہیں جس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے ۔ دو افراد بلاسی پارا میں اور ایک شخص بارپیٹا میں ہلاک ہوا ہے ۔ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے زائد از 11 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیںاور 1,659 گاوں متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں زائد از 100 جنگلی جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ برہمپترا ندی ابھی بھی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ بہار میں آج مزید 12 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ یہ ہلاکتیں کٹیہار ضلع میں ہوئی ہیں اور ریاست میں اب تک مرنیوالوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے ۔ یہاں 12 اضلاع میں 28 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT