Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / آسام کا 80 فیصد حصہ سیلاب سے متاثر

آسام کا 80 فیصد حصہ سیلاب سے متاثر

ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ، 1.1 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب
گوہاٹی ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آسام کا لگ بھگ 80 فیصد حصہ سیلاب سے گھرچکا ہے ، جس نے جملہ 27 اضلاع میں سے 20 کو متاثر کردیا ہے ، 42 جانیں تلف ہوئی ہیں اور 18 لاکھ عوام متاثر ہوئے ہیں ، آسام کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے آج یہ بات کہی ۔ سیلاب کی وجہ سے آج دن بھر میں 6 افراد کی موت ہوئی جبکہ لگ بھگ 1,880 دیہاتوں میں 18 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور زائد از 1.1 لاکھ ہیکٹیر فصل کی اراضی زیرآب آچکی ہے ۔ اتھاریٹی نے کہا کہ ایک شخص ضلع دارانگ کے سیپا جھار میں ہلاک ہوا ، ایک ضلع نلباری کے بارکھیتری میں فوت ہوا ۔ دو کی موت ضلع موری گاؤں کے مایونگ اور لہری گھاٹ میں ہوئی اور ایک دیگر گول پاڑہ کے لکھیم پور میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ۔ اس طرح سیلاب کی جاریہ لہر میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی جس سے رواں سال آسام میں دو مرتبہ سیلاب کی لہر کی وجہ سے بحیثیت مجموعی 47 لوگوں کی جان گئی ہے ۔ بدترین متاثرہ ضلع دھوبری ہے جہاں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں عہدیداروں نے 277 راحت رسانی کیمپ قائم کئے ہیں جہاں ایک لاکھ 40 ہزار افراد مقیم ہیں۔ دریائے برہمپترا ضلع جورہاٹ کے علاقہ فیملی گھاٹ میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ دیگر کئی دریائیں بھی ریاست کے کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT