Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / آسام کے دبرو گڑھ ضلع میں غیرمعینہ مدت کا کرفیو نافذ

آسام کے دبرو گڑھ ضلع میں غیرمعینہ مدت کا کرفیو نافذ

دبرو گڑھ ( آسام ) 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے دبرو گڑھ ضلع میں بند کے دوران دو گروپس میں جھڑپیں ہوگئیں جن کے نتیجہ میں ایک پولیس اسٹیشن حدود میں غیر معینہ مدت کا اور دوسرے پولیس اسٹیشن حدود میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ کئی تنظیموں نے تاجر بابل دتا کی موت پر بند کا اعلان کیا گیا تھا اور تین افراد کو سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا جو اس کیس میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ آج احتجاجیوں نے ایک مظاہرہ کیا جس پر گرفتار افراد کی برادری سے تعلق رکھنے والوں نے سنگباری کی ۔ پولیس نے لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کے شیلس برسانے کے علاوہ ہوا میںفائرنگ کی ۔ بعد ازاں یہاں حالات کو دیکھتے ہوئے ایک پولیس اسٹیشن کے حدود میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT