Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / آسام کے عوام تبدیلی کے خواہشمند چیف منسٹر عہدہ کیلئے بی جے پی امیدوار سونوال کا ادعا

آسام کے عوام تبدیلی کے خواہشمند چیف منسٹر عہدہ کیلئے بی جے پی امیدوار سونوال کا ادعا

مجولی ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : چیف منسٹر عہدہ کے لیے بی جے پی امیدوار سربانندا سونوال نے آج کہا ہے کہ آسام اسمبلی انتخابات میں عوام تبدیلی کے لیے ووٹ دیں گے ۔ کیوں کہ وہ ریاست کی ترقی کے خواہش مند ہیں ۔ حلقہ اسمبلی مجولی جہاں پر برہماپترا میں ایشیا کی سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل پائی جاتی ہے سے مقابلہ کرنے والے سونوال نے کہا کہ عوام کانگریس حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ کرپشن سے پاک ایک کارکرد حکومت فراہم کی جاسکے اور ان کی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کی جاسکے ۔ انہوں نے یہ ادعا کیا کہ ریاست کے نوجوان بھی تبدیلی کے لیے پرجوش ہیں حتی کہ بیرون ملک قیام پذیر آسامی باشندے حق رائے دہی سے استفادہ کررہے ہیں ۔ مسٹر سونوال جو کہ مرکزی وزیر اسپورٹس بھی ہیں بتایا کہ نوجوان ایسی حکومت چاہتے ہیں جو کہ اقدار پر مبنی انتظامیہ فراہم کرے جس کے باعث ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT