Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسام کے مقابل دہلی کو اننگز و 83 رن سے کامیابی

آسام کے مقابل دہلی کو اننگز و 83 رن سے کامیابی

رانجی ٹرافی مقابلے
منن شرما نے پانچ وکٹس حاصل کئے ۔ سید محمد کے 82 رنز رائیگاں
ودودرہ 9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل رانجی ٹرافی ٹیم نے رانجی ٹرافی گذشتہ سیزن کی سیمی فائنلسٹ ٹیم آسام کے خلاف ایک اننگز اور 83 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ دہلی کی ٹیم نے اس میچ میں اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹس کے نقصان سے 589 رنز اسکور کئے تھے جس کی بدولت اسے آسام کے مقابلہ میں 396 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی تھی ۔ دہلی نے دوسری اننگز میں آسام کو 313 رنوں پر آوٹ کردیا اور اسے کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس کامیابی کے ساتھ اسے ایک بونس پوائنٹ کو ملا کر کل 7 پوائنٹس حاصل ہوئے ۔ دہلی کیلئے بائیں ہا تھ کے اسپنر منن شرما نے بہترین بولنگ کی اور انہوں نے 26.3 اوورس میں 108 رنوں کے عوض پانچ وکٹس حاصل کئے جبکہ بائیں ہاتھ کے بولر پرادیپ سنگوان نے 40 رنوں کے عوض دو وکٹس حاصل کئے ۔ بائیں ہاتھ کے سلو بولر ورون سود کو 81 رنوں کے عوض دو وکٹس حاصل ہوئے ۔ آسام نے کل کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹس کے نقصان پر 100 رنز بنالئے تھے ۔ آج دہلی کو کامیابی کیلئے سات وکٹوں کی ضرورت تھی ۔ دہلی کے بولرس نے ابتداء سے ہی آسام کے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا تھا ۔ پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب فاسٹ بولر نودیپ سائنی نے بائیں ہاتھ کے بلے بازو امیت ورما کو آوٹ کیا ۔ ریشبھ پنت نے ان کا کیچ لیا ۔ امیت ورما نے 35 رنز اسکور کئے تھے ۔ اس کے فوری بعد ورون سود کی گیند پر کل رات سے کھیل رہے بلے باز کے بی ارون کارتک آوٹ ہوگئے ۔ کپتان انمکٹ چند نے ان کا کیچ لیا ۔ کارتک نے 34 رن بنائے تھے۔ حالانکہ نشانہ بہت مشکل تھا لیکن درمیان میں آسام کے بلے بازوں نے قدرے مزاحمت کی ۔ ترجیندر سنگھ نے 42 رن بنائے ۔ انہوں نے سید محمد کے ساتھ مل کر 78 رن جوڑے ۔ سید محمد نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے ۔ ترجیندر سنگھ کو منن شرما نے آوٹ کیا ۔ سروپم پرکائستھا نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور سید محمد کے ساتھ انہوں نے 72 رنوں کا اضافہ کیا ۔ پرکائستھا نے 47 رن بنائے تھے ۔ آسام کیلئے دوسرے بلے باز کوئی خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرسکے اور ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT