Friday , April 28 2017
Home / دنیا / آستانہ امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

آستانہ امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

آستانہ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی حزب اختلاف کے گروپوں نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسد حکومت کے نمائندوں کے ساتھ امن مذاکرات کے آیندہ دور میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔شامی حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اسامہ ابو زید نے دوشنبہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ جنگی کارروائیاں روکنے سے متعلق وعدوں کو پورا نہ کرنے پر باغی گروپوں نے آستانہ امن مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔دوسری جانب قزاقستان کے وزیر خارجہ عبدالرحمانوف نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ ’’ ہم مذاکرات میں شرکت سے متعلق دوسرے فریق کی تصدیق کے منتظر ہیں‘‘۔انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے وفود کی آستانہ میں آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔شامی باغیوں نے گذشتہ ہفتے ان مذاکرات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آیندہ بات چیت کا انحصار حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اعلان کردہ نئی جنگ بندی کی پاسداری پر ہوگا۔آستانہ میں مذاکرات کا تیسرا دور منگل سے آغاز ہورہا ہے۔شامی صدر بشارالاسد کا اتحادی روس اور باغیوں کا حمایتی ترکی ان مذاکرات کی ثالثی کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT