Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آستانہ اولیاء مخلوق کی اتحاد کا نمونہ

آستانہ اولیاء مخلوق کی اتحاد کا نمونہ

حیدرآباد /11 فروری ( راست ) ولایت کے درجہ پر اللہ کے ولی جو فائز ہوتے ہیں وہ کوئی کام خود سے نہیں انجام دیتے بلکہ اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔اللہ کے ولی جو ہوتے ہیں انہیں ولایت یوں ہی حاصل نہیں ہوتی بلکہ اللہ کی ذات میں فنا ہونے کے بعد انہیں بقاء حاصل ہوتی ہے ۔ اولیاء کرام نے خلق تک جو تعلیمات پہونچائیں وہ شریعت کا ماخذ ہیں ۔ شریعت پر عمل آوری کے بعد طریقت میں قدمرکھنے طریقت کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے ۔ اس میں قبل پر واردات کھلتے ہیں ایسے میں معرفت الہی کے ساتھ انہیں بقاء حاصل ہوجاتی ہے ۔ اولیاء کرام کی تلعیمات پر عمل آوری سے ہدایت اور دنیا و آخرت میں سرخروئی ملتی ہے ۔ اولیاء کرام کے آستانے بارش کی طرح بلالحاظ مذہب و ملت ہر ایک کو فیض پہونچاتے ہیں ۔ اسی وجہ سے فرقہ پرستی کے اس دور میں بھی اولیاء کرام کے آستانے مخلوق کے اتحاد کا نمونہ پیش کریت ہیں ۔ حضرت خواجہ محمد غلام محبوب میاں شاہ صدیقی القادری حق نماء آستانہ محبوبین واقع مامڑ پلی ، نزد شادنگر کے دو روزہ عرس شریف کے ضمن میں منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کریت ہوئے علماء مشائخ نے ان خیالات کا اظہارکیا ۔ ان دو روزہ محافل کی نگرانی مولانا خواجہ محمد غلام سبحانی صدیقی القادری سجادہ نشین و متولی آستانہ محبوبینؒ نے کی ۔ جلسہ سے ملاونا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جانشین حضرت گنج انور مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ اور مولانا خواجہ غلام سبحانی صدیقی سجادہ نشین و متولی آستانہ محبوبینؒ نے خطاب کیا ۔ ان دو روزہ محافل میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا سید محمد محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین حضرت سلطان الواعظین مولانا سید عبدالروف بغدادی ،مولانا خواہج محمد معزالدین ملتانی سجادہ نشین آستانہ ملگتانیہ شمس آباد ، مولانا سیف احمد یافعی قادری چشتی ، مولانا محمد عظیم الدین سہروری قادری ، مولانا سید عارف پاشاہ قادری مختاری ، مولانا حافظ محمد منصور علی خان ، مولانا محمد غوث امتیازی ، مولانا محمد یونس شاہ (ممبئی ) مولانا محمد چاند پاشاہ ( ممبئی ) اور دوسرے شامل ہیں ۔ دو روزہ پروگرام میں پہلے دن جلوس صندل جامع مسجد مامڑپلی سے برآمد ہوا ۔جلوس میں بلالحاظ مذہب ملت دیگر برادران وطن کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ نوین کمار صدر ضلع پریشد محبوب نگر نے انتظامات کی نگرانی کی ۔ مولانا شاہ محمد عبدالستار قادری چشتی ، مولانا محمد محبوب پاشاہ ثانی قادری چشتی اور ذیشان پاشاہ صدیقی القادری چشتی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT