Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آسرا پنشنرس کو صداقت نامہ حیات می۔ سیوا پر داخل کرنے کی سہولت

آسرا پنشنرس کو صداقت نامہ حیات می۔ سیوا پر داخل کرنے کی سہولت

حیدرآباد۔ 11 اگست (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں آسرا پنشن استفادہ کنندگان سے 31 اگست سے قبل صداقت نامہ حیات داخل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا نے کہا کہ کثیر تعداد کے پیش نظر 22 جولائی کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 اگست مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسرا پنشنرس اپنے قریبی می۔سیوا مراکز پر 20 روپئے ادا کرتے ہوئے بائیومیٹرک لائف سرٹیفکیٹ ویریفکیشن بھی کرالیں۔ اس کے ذریعہ انہیں آئندہ وظیفہ روکنے کا خدشہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ای۔سیوا پر بھی یہ سہولت فراہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آدھار کارڈ ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT