Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / آسٹریلوی وزیر خارجہ کی اسانج کے وکلا سے ملاقات

آسٹریلوی وزیر خارجہ کی اسانج کے وکلا سے ملاقات

سڈنی، 6 فروری (رائٹر) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانجے کے وکلاء کی ٹیم کے ارکان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں مدد کی پیشکش کی۔محترمہ بشپ کی جانب سے آج جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہوں نے کل لندن میں جولین اسانجے کے وکلاء کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور انہیں ایک آسٹریلیائی شہری کے طور پر مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ جولین اسانجے کے آسٹریلیائی وکیل جینیفر روبنسن نے کہا کہ محترمہ بشپ کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔ ہم نے ان سے جولین اسانجے کے لئے جلد ہی ایک نیا ویزا جاری کرنے کی درخواست کی۔ آسٹریلیا اس معاملے کے حل کے لیے مثبت قدم اٹھا رہا ہے ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک پینل نے جولین اسانجے کو کل ایک بڑی راحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں رہا کر دینا چاہیے اور برطانیہ اور سویڈن کو انہیں پانچ سال سے بھی زیادہ مدت تک حراست میں رکھنے کے لئے معاوضہ دینا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT