Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / آسٹریلیائی اقدار سے ناراض افراد کو وزیراعظم کا ملک چھوڑدینے کا مشورہ ، مسلم قائدین سے ملاقات

آسٹریلیائی اقدار سے ناراض افراد کو وزیراعظم کا ملک چھوڑدینے کا مشورہ ، مسلم قائدین سے ملاقات

ملبورن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا مالکم ٹرنبل نے آج ان لوگوں کے لئے جو آسٹریلیائی اقدار کو پسند نہیں کرتے، ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو آسٹریلیائی اقدار کو ناپسند کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث ہیں، بہتر ہگا کہ وہ آسٹریلیا چھوڑ کر چلے جائیں۔ ٹرنبل نے آسٹریلیا کی عوام سے پرتشدد انتہاء پسندی سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں رہنا لازمی نہیں ہے۔ اگر وہ لوگ (جو دہشت گردی میں ملوث ہیں) آسٹریلیائی اقدار کو پسند نہیں کرتے تو دنیا کا دامن بہت وسیع ہے۔ وہ کہیں بھی جاکر اپنی زندگی گذار سکتے ہیں۔ کسی کی نقل و حرکت پر کوئی امتناع عائد نہیں ہے۔ ہر ایک کو نقل مکانی کی آزادی حاصل ہے۔  تمام آسٹریلیائی شہریوں کا یہ فرضِ ہیکہ وہ پرتشدد انتہاء پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ساتھ ہی ساتھ دیگر ثقافتی اقدار کا بھی احترام کریں اور اگر کوئی بھی آسٹریلیائی قومی دھارے کا حصہ بننا نہیں چاہتا تو پھر وہ آسٹریلیا کا حصہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی وہ آسٹریلیا کے مفاد میں ہمارا ساتھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا آج بھی ایک عظیم ملک ہے اور اس کا مستقبل بھی عظیم ہے۔ آسٹریلیائی وزیراعظم نے آج سڈنی میں مسلم قائدین سے بھی دوبدو ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT