Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / آسٹریلیائی انتخابات : ووٹوں کی گنتی میں وزیراعظم ٹرنیل کو سبقت حاصل

آسٹریلیائی انتخابات : ووٹوں کی گنتی میں وزیراعظم ٹرنیل کو سبقت حاصل

سڈنی۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وزیراعظم مالکم ٹرنبل کا کنزرویٹو اتحاد کو عام انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک انتخابی ماہر تجزیہ نگار نے یہ پیش قیاسی بھی کی ہے کہ ٹرنبل کو بھی واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ 150 نشستی ایوان نمائندگان میں ٹرنیل کی حکمراں لبرل ؍ نیشنل اتحاد کو 73 نشستیں ملنے کی امید ہے جس وقت ووٹوں کی گنتی جاری تھی، اس وقت آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے انٹونی گرین نے یہ بات بتائی۔ کینبرا کی پارلیمنٹ میں ایوان زیریں میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں لہٰذا اب یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ حکمراں اتحاد کو درکار 76 سے بھی زیادہ نشستیں حاصل ہوجائیں گی جو اپوزیشن لیبر پارٹی حاصل نہیں کرپائے گی کیونکہ ابھی پانچ نشستوں کیلئے گنتی ہنوز جاری ہے اور ان کے نتائج بھی لبرل ؍ نیشنل اتحاد کے حق میں آسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT