Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی اوپن ، ثانیہ ۔ ہنگس مسلسل 31 ویں کامیابی کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں

آسٹریلیائی اوپن ، ثانیہ ۔ ہنگس مسلسل 31 ویں کامیابی کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں

Switzerland's Martina Hingis, right, and India's Sania Mirza chat during their first round match against Brazil's Teliana Pereira and Colombia's Mariana Duque-Marino at the Australian Open tennis championships in Melbourne, Australia, Thursday, Jan. 21, 2016.(AP Photo/Vincent Thian)

سڈنی ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی نمبر ایک جوڑی ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی سوئزرلینڈ کے مارٹینا ہینگس نے مسلسل 31 ویں جیت کے ساتھ سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں دھماکہ خیز آغاز کرتے ہوئے جمعرات کو ویمنس ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے ۔ ثانیہ اور ہینگس نے ایک گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں ماریانا ڈک مرینو اور تلایانا جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 6-2, 6-3 سے شکست دیدی ۔ ٹینس کے دنیا کی سرفہرست جوڑی پورے مقابلے میں مخالف کھلاڑی پر حاوی رہیں ۔ پہلے سیٹ میں ثانیہ ہینگس نے ہاتھ آئے 4 میں سے 3 مواقع سے زبردست استفادہ کیا ۔ جبکہ اتنے ہی مواقع میں ڈک اور پریرا نے صرف ایک وقفہ کو اپنے حق میں کرسکیں ۔ ہندوستان سوئیزرلینڈ کی اس جوڑی نے ایک بار پھر آخری مرحلے میں واپسی کرتے ہوئے 6-3 سے سیٹ اور میچ جیت لیا ۔ ثانیہ اور ہینگس نے گزشتہ سال مارچ میں جوڑی بنائی تھی اور اس کے بعد وہ دو گرانڈ سلام سمیت جملہ 11 خطاب جیت چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT