Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / آسٹریلیائی شہریت کیلئے قوانین سخت، انگریزی کا ٹسٹ لازمی

آسٹریلیائی شہریت کیلئے قوانین سخت، انگریزی کا ٹسٹ لازمی

ملبورن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی شہریت کے حصول کیلئے ترمیم شدہ قوانین کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے کہا کہ اب درخواست گذاروں کو کافی مشکلات سے گذرنا پڑے گا۔ یاد رہیکہ آسٹریلیا نے بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے 457 ویزا پروگرام کو منسوخ کردیا ہے جو خصوصی طور پر بیرونی ورکرس کو جاری کیا جاتا تھا۔ نئے ترمیم شدہ قوانین کے مطابق درخواست گذار کو آسٹریلیا  کا 4 سال تک مستقل شہری ہونا لازمی ہوگا اور آسٹریلیائی اقدار کو اپنانا ہوگا۔ علاوہ ازیں انہیں انگریزی زبان کا ٹسٹ بھی دینا ہوگا جس میں خواتین اور بچوں کا احترام، بچوں کی غیرقانونی شادیوں، پیدائش سے قبل بچیوں کو رحم مادر میں ہی ختم کردینے اور گھریلو تشدد جیسے سوالات پوچھے جائیں گے۔ مسٹر ٹرنبل نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت آسٹریلیائی اقدار کو دی جائے گی جہاں درخواست گذار کا یہ فرض ہوگا کہ وہ آسٹریلیا کی تہذیب و تمدن سے جڑ جائے۔
برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی جیت کا امکان
لندن، 20  اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ملک میں وسط مدتی عام انتخابات کرانے کے اعلان کے بعد الیکشن سے قبل کئے گئے سروے میں کنزرویٹو پارٹی کو 48فیصد اور اپوزیشن لیبر پارٹی کو 24 فیصد ہی ووٹ ملنے کا اندازہ ہے ۔د ی ٹائمز کی جانب سے کئے گئے سروے کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT