Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی میڈیا کے خلاف کارروائی کرنے گیل کا فیصلہ

آسٹریلیائی میڈیا کے خلاف کارروائی کرنے گیل کا فیصلہ

ملبورن۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خاتون صحافی سے نامناسب گفتگو کے بعد شدید تنقید کا نشانے بننے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے آسٹریلیا کے ایک میڈیا گروپ کو ان کی بدنامی کا مرتکب ٹھہراتے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرس گیل کی انتظامیہ نے گزشتہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں خاتون کے ساتھ بدکلامی کے الزامات نشر کرنے پر فیئرفیکس میڈیا کے خلاف فوری طورپر ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کے لئے آسٹریلیا کے نمایاں میڈیا قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔گیل کے خلاف متعدد خاتون صحافیوں کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ آسٹریلیا کے ٹین نیٹ ورک اسپورٹس کی صحافی مک لاگلن کے ساتھ نامناسب گفتگو پر 10 ہزارڈالرس جرمانے کے بعد منظر عام پر آئی۔ فیئرفیکس میڈیا نے کرس گیل پر الزامات لگائے تھے کہ انھوں نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں ٹریننگ کے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں خاتون صحافی سے بدکلامی کی تھی۔گیل کے منیجر سیمن اوٹیری نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹسمین  نے فیئرفیکس کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران خاتون سے بدتمیزی کے حوالے سے شائع کردہ تمام الزامات کوسختی سے مسترد کردیا۔نیز الزامات کو مسترد کرنے کے باوجود فیئرفیکس میڈیا مسلسل عزت اچھالنے اور الزامات لگانے میں مصروف ہے جس کے نتیجہ میں کرس گیل نے آسٹریلیا میڈیا کے بڑے قانونی ماہر مارک اوبرائین کی خدمات فوری طور پر حاصل کی ہیں جو فیئرفیکس میڈیا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لڑیں گے۔

TOPPOPULARRECENT