Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا اے کا انڈیا ٹور : میزبانوں نے 301 رنز بنائے ، مہمانوں کا اسکور 185/4

آسٹریلیا اے کا انڈیا ٹور : میزبانوں نے 301 رنز بنائے ، مہمانوں کا اسکور 185/4

چینائی ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چتیشور پجارا کی انڈیا A ٹیم نے دورہ کنندہ ہم پلہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف پہلے غیرسرکاری ٹسٹ میں آج یہاں پہلی اننگز میں 301 رنز بنائے جبکہ جوابی اننگز میں مہمانوں کا اسکور دوسرے دن کھیل کے ختم پر 185/4 رہا۔ کل پہلے دن ناسازگار موسم کی وجہ سے 77.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوا تھا جس میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 221/6 اسکور کئے تھے۔ میزبانوں کی طرف سے تین نصف سنچریاں بنائے گئے۔ اوپنر لوکیش راہول نے 96 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ کپتان پجارا نے 55 اور وجئے شنکر نے 51 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ انڈیا اے اننگز 114.3 اوورز میں ختم ہوئی جس کے بعد ممکنہ 58 اوورز میں عثمان خواجہ کی مہمان ٹیم نے 3.18 کی اوسط سے رنز بنائے۔ تاہم مہمانوں کی جوابی اننگز کا آغاز اچھا نہیں ہوا جب کیمرون بنکرافٹ 2 پر ابھمنیو متھن کے خلاف آؤٹ ہوگئے اور پھر لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا نے 3/52 کی کارکردگی کے ذریعے کپتان عثمان (25) سمیت اہم بیٹسمنوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT