Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا سیریز ، ہندوستانی ٹیم سے محمد سمیع اور مشرا باہر

آسٹریلیا سیریز ، ہندوستانی ٹیم سے محمد سمیع اور مشرا باہر

India's Mohammed Shami attends a final training session ahead of the 2015 Cricket World Cup Pool B match between the West Indies and India in Perth on March 5, 2015. AFP PHOTO / Greg WOOD --IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE-- (Photo credit should read GREG WOOD/AFP/Getty Images)

ممبئی ۔14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) دورہ کنندہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں کیلئے ہندوستانی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے جس میں زخموں سے بروقت صحت یاب نہ ہونے والے لیگ اسپنر امیت مشرا کو شامل نہیں کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں منعقدہ بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میں میزبان ٹیم کا حصہ تھے ۔ آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا 23 فبروری کوآغاز ہورہا ہے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف امیت مشرا زخمی ہونے کے بعد ان کے مقام پر کلدیپ یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ، تاہم مشرا کے بروقت صحتیاب نہ ہونے کے بعد ٹیم میں ایم ایس کے پرساد کو شامل کرنے کے علاوہ کلدیپ یادو کو برقرار رکھا گیاہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلا مقابلہ پونا میں 23 تا 27 فبروری کھیلا جائے گا جس کے بعد 4 تا 8 مارچ بنگلور میں دوسرا مقابلہ ہوگا اور ان دو مقابلوں کیلئے 16 رکنی میزبان ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے ۔ 16 تا 20 مارچ رانچی ٹسٹ اور 25 تا 29 مارچ دھرمشالہ ٹسٹ کے لئے ٹیم کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا ۔ فاسٹ بولر محمد سمیع جو کہ ٹیم کے ساتھ صحتیابی کا وقت گذار رہے تھے لیکن وہ اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے گھر لوٹے تھے اور بروقت صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے انھیں بھی ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں کے لئے معلنہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جیسا کہ اجنکیا رہانے ، جینت یادو اور ہاردیک پانڈیا اپنا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں مرلی وجئے ، کے ایل راہول ، چتیشور پجارا، کرون نیر ، روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ قطعی 11 کھلاڑیوں میں ازخود انتخاب ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ شعبہ میں ایشانت شرما ، اُمیش یادو اور بھونیشور کمار خود بخود منتخب ہوئے ہیں۔ وردھمان ساہا ٹیم کیلئے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری کیلئے پہلی پسند ہوئے جبکہ اوپنر ابھینے مکند کو بنگلہ دیش کے خلاف قطعی 11 کھلاڑیوں میں جگہ نہ ملنے کے باوجود ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 19 مقابلوں میں تاحال ناقابل تسخیر موقف میں ہے ۔ اب وہ آسٹریلیا کے خلاف چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں شرکت کررہی ہے ۔

آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں کیلئے
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :
ویراٹ کوہلی (کپتان ) ، مرلی وجئے ، لوکیش راہول ، چتیشور پجارا ، اجنکیا رہانے ، وردھمان ساہا (وکٹ کیپر) ، روی چندرن اشون ، رویندر جڈیجہ ، ایشانت شرما ، بھونیشور کمار، اُمیش یادو ، ترون نیر ، جینت یادو ، کلدیپ یادو ، ابھینو مکند اور ہاردیک پانڈیا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT