Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا سیریز میں کامیاب ، پاکستان کو مسلسل چوتھی وائٹ واش

آسٹریلیا سیریز میں کامیاب ، پاکستان کو مسلسل چوتھی وائٹ واش

سڈنی۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے سڈنی میں منقعدہ  تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں  پاکستان کو 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے اپنے نام کرلی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو کامیابی کے لے 465 رنز کا نشانہ دیا تھا، تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 244رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پہلے ہی اوور میں اظہر علی کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا نے جیت کی بنیاد رکھی۔بابر اعظم تواقعات کے باوجود ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو سب سے بڑا دھکا اس وقت لگا جب یونس خان 13 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو وکٹ دے بیٹھے۔یاسر شاہ نے 93 گیندیں کھیل کر نائٹ واچ مین کردار بخوبی ادا کیا اور جب وہ پویلین لوٹے تو 96 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔اسد شفیق نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ مل کر 136 رنز بنائے لیکن مچل اسٹارک نے وکٹیں بکھیر کر ان کی پیش قدمی روک دی۔سرفراز احمد اور مصباح الحق نے ساتویں وکٹ کیلئے 52 رنز جوڑے لیکن پہلی اننگز میں غیر ضروری شاٹ کھیلنے والے پاکستان کے کپتان نے اپنی غلطی دہراتے ہوئے اسٹیوکیف کو وکٹ تحفتاً پیش کی۔سرفراز احمد آسٹریلیائی بولروں کے خلاف ڈٹ گئے لیکن دوسرے سرے  سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سرفراز نے 75 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔آسٹریلیا نے میچ میں 220 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش بھی مکمل کر لیا۔یہ آسٹریلیائی سرزمین پر پاکستان کو لگاتار چوتھا وائٹ واش اور 12ویں مسلسل شکست ہے۔آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر کودونوں اننگز میں جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ آسٹریلیائی کپتان پوری سیریز میں اپنی ٹیم کی بہترین قیادت اور ذمے دارانہ بیٹنگ پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے مستحق قرار پائے۔

TOPPOPULARRECENT