Sunday , March 26 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں آبی اسکیئنگ ریس ایک ہلاک‘4 زخمی

آسٹریلیا میں آبی اسکیئنگ ریس ایک ہلاک‘4 زخمی

ملبورن ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے جب کہ دریائے مرے میں آبی اسکیئنگ کی ریس میں شرکت کررہے تھے ۔ اطلاعات کے بموجب ہلاک ہونے والا شخص 20 اور 30سال کے درمیانی عمر کا تھا اور بذریعہ طیارہ اس ریس میں شرکت کیلئے ملبورن پہنچا تھا ۔ دیگر چار افراد بشمول ایک خاتون ریڑھ کی ہڈی اور گردن کے زخمی ہوجانے کی بناء پر دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ ایک شخص کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر زخم آیا ہے اور اس حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ یہ ریس اسکیئنگ ریسنگ آسٹریلیا کی جانب سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے لیکن جاریہ سال کی ریس ان حادثات کی بناء پر منسوخ کردی گئی۔ اسکیئنگ ریسنگ آسٹریلیا نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT